تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:35

ممبئی ہائیکورٹ کی پولیس کو عدنان سمیع کا پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت

جیو نیوز - ممبئی…ممبئی ہائیکورٹ نے عدنان سمیع خان کا ضبط شدہ پاسپورٹ واپس کرنے کے لیے پولیس کو ہدایت کر دی، عدنان نے والدہ کی عیادت کے لیے پاکستان جانے کی اجازت مانگی تھی۔تفصیلات کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے عدنان سمیع کو بیمار والدہ کی عیادت کے لیے پاکستان جانے کی اجازت دیدی ہے۔ ممبئی ہائیکورٹ میں عدنان سمیع کی بیرون ملک جانے سے رکنے کی متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ممبئی ہائی کورٹ نے عدنان سمیع کو بیمار والدہ کی عیادت کے لیے پاکستان جانے کی اجازت دیدی ہے۔ عدالت نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ عدنان سمیع خان کا پاسپورٹ واپس کیا جائے۔ عدنان سمیع نے درخواست میں موٴقف اپنایا تھا کہ اپنی بیمار والدہ کی عیادت اور ان کی لندن میں علاج کرانے کے لیے پاکستان جانا چاہتا ہوں۔ اس سے قبل عدنان سمیع اور ان کی سابق اہلیہ صباح گلداری کے خلاف مقدمات سول اور فوجداری مقدمات کے باعث ان کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.