تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:55

تھیلسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے ”ریو ٹو“کا خصوصی شو

جیو نیوز - کراچی…اینیمیٹڈ موویز بچوں میں ہمیشہ سے ہی مقبول رہی ہیں اور جب ذکر آئے ”ریو 2“ کا تو کیا ہی بات ہے۔ تھیلسیمیا کی بیماری سے متاثر بچوں کیلئے جیو ٹی وی کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم۔ ”ریو 2“سینما مالکان اور ایک نجی تھیلسیما سینٹر کی جانب سے دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔آو چلیں ایمزون کے جنگل میں،جہاں رہتے ہیں کئی جانور لیکن ان میں سب سے خوبصورت ہیں بلو مکاوٴ، جو اپنی معدوم ہوتی نسل کا تحفظ کررہے ہیں۔خوبصورت فطری مناظر، دلچسپ ڈائیلاگ، جھومنے پر مجبور کرنے والا میوزک، ایسی کئی باتیں ہیں جو ریو2 کو دیکھنے کیلئے مجبور کرتی ہیں۔ آج ریو 2 دیکھنے آئے خون کی بیماری تھیلسیما میں بتلا بچے۔ حیرت زدہ کرتے پرندوں کے دلچسپ کرتب بچوں کو خوب بھائے۔ کراچی کی ایک نجی تھیلسیما سینٹر اور مقامی سینما گھر نے بچوں کو تفریح کا موقع اس لئے فراہم کیا ہے وہ اپنی تکلیف دہ زندگی میں حسین پل بھی انجوائے کرسکیں۔ جاوید قائم علی، پروجیکٹ انچارج برھانی بلڈ بینک اینڈ تھیلسیمیا سینٹربچوں کو ریو 2حقیقی دنیا کے قریب تر لگی۔ سب کا دل چاہا کہ یہ مووی اور زیادہ ڈیوریشن کی ہوتی۔ بلو مکاوٴ کے ساتھ ایمزون کے جنگل کا یہ سفر بچوں کیلئے کافی دلچسپ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.