15 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:27
ہالی ووڈ فلم "نارتھ مین: اے وائیکنگ ساگا "کی تعارفی جھلک جاری
جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…لڑائی اورمار دھاڑکے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن سے بھرپور فلم نارتھ مین اے وائیکنگ ساگا کی تعارفی جھلک جاری کردی گئی ہے۔سوئس ڈائریکٹر کلاڈیو فاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تاریخی بحری جنگ پر مبنی ہے جو کہ اسکاٹ لینڈ کے پہاڑوں اور جزیروں پر لڑی جاتی ہے۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹام ہاپر، کین ڈوکن، چارلی مرفی، ریان کوانٹن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ رالف ایس کی پروڈکشن میں بننے والی مار دھاڑ سے بھرپور فلم 9اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔