15 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:8
فرانس میں 67 ویں کینز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا
جیو نیوز - پیرس… فرانس میں67 ویں کینزفلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔67 ویں کینزفلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کینز کی جیوری سمیت دنیا بھر سے آئے فلمی ستاروں نے شرکت کی۔25 مئی تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں 18 فلمیں مدمقابل ہیں جبکہ مجموعی طور پر 47 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔فیسٹول کا آغاز انیس سو ساٹھ کی دہائی میں موناکو کی شہزادی اور امریکی اداکارہ ”گریس کیلی“ کی زندگی پر بننے والی فلم ” گریس آف مناکو “ کی نمائش سے کیا گیا۔فلم میں شہزادی کا مرکزی کردار ہالی وڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈ مین نے نبھایا ہے۔