تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:5

بالی ووڈکامیڈی فلم’ہم شکلز‘کے نئے گانے کی وڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …پٹودی کے نواب سیف علی خان رتیش دیش مکھ کیساتھ کامیڈی کا طوفان لانے کیلئے تیارہیں۔ ہدایتکار ساجد خان کی سیف علی خان اوررتیش دیش مکھ کیساتھ نئی کامیڈی فلم ’ہم شکلز‘کے ٹریلر کے بعد فلم کے نئے گانے کی وڈیو بھی ریلیز کردی گئی ہے۔شبیر احمد کے تحریر کردہ’پیا کے بازار میں‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقارہمیش نے اپنے ساتھ شالمالی کولگڈے اور پلک مچھل کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں فلم کی مرکزی کاسٹ 500ڈانسرز کیساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہے، جسے گنیش اچاریہ نے کوریوگراف کیا ہے ۔اس فلم میں جہاں سیف علی خان،رتیش دیش مکھ اور رام کپور تینوں اداکار ٹرپل رول ادا کررہے ہیں وہیں انکے مد مقابل،تمنا بھاٹیہ،بپاشا باسو اورایشا گپتا بطور ہیروئنز مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔فرہاد اور ساجد خان کی تحریر کردہ اس فلم کو وشو بھگنانی نے پروڈیوس کیا ہے جس میں تین ہیروز اور انکے ہم شکل کے زندگی میں آنے والے نت نئے موڑدکھائے گئے ہیں۔معروف گلوکار موسیقار ہمیش ریشمیہ کی موسیقی لیے یہ فلم ہم شکلز فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے تحت20جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.