تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:46

بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 47 برس کی ہو گئیں

جیو نیوز - ممبئی…بالی ووڈ کی ڈانسنگ دیوا مادھوری ڈکشٹ آج 47 برس کی ہو گئیں۔کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشٹ کو فلم تیزاب سے اصل شہرت ملی،جس کے بعد تو جیسے شہرت کے دروازے ان پر کھلتے چلے گئے۔بالی وڈ کے تمام بڑے اداکاروں کنگ خان ،دبنگ خان اور مسٹر پرفیکٹ اور انیل کپور سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ کام کیا،کئی کردار تو جیسے مادھوری کی پہچان بن گئے چاہے وہ دل تو پاگل ہے کی پوجا ہو، یادیو داس کی چندر مکھی،فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے آئٹم سانگ نے ثابت کر دیا کہ مادھوری آج بھی ڈانسنگ میں نمبر ون ہیں۔اس سال ان کی فلم ڈیڑھ عشقیہ اور گلاب گینگ میں ان کی اداکاری شائقین کو خوب بھائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.