16 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:39
فلم "ہیروپنتی" کے نئے گانے" دی پپی سونگ "کی ویڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی… جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی آنے والی نئی ایکشن فلم ” ہیروپنتی “ کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ "دی پپی سونگ" کے بو لوں پر مبنی اس گانے میں ٹائیگر شیروف ریتک روشن کی طرح اپنی ڈانس کی صلاحیتیں دکھاتے نظر آرہے ہیں۔ ہدایتکار صابر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی گھومتی ہے دو پیار کے متوالوں کے درمیان جو زمانے کی لگائی گئی پابندیوں کو ماننے سے انکاری ہیں اور اپنے پیار کو پانے کے لئے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ایکشن اور رومینس سے بھر پور اس فلم کو دنیا بھر میں 23 مئی کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔