تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 مئی 2014
وقت اشاعت: 8:7

فلم ٹرانسفارمرز؛ایج آف ایکس ٹنکشن" کا نیاکلپ جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریزٹرانسفارمرز سلسلے کی چوتھی فلم ٹرانسفارمزز فور" ٹرانسفارمز:ایج آف ایکس ٹنکشن"کا نیا کلپ جاری کردیا گیا۔ فلمسازلورنزو ڈی بونا وینچورا کی سائنس فکشن ،ایکشن،ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم کی ہدایتکاری بھی ٹرانسفارمرز ڈارک آف دی مون کی طرح مائیکل بے دے رہیں جس میں اس بار مائیکل واہلبرگ مرکزی کردارادا کرتے نظر آئینگے۔دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کیخلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرزسیریز کے چوتھے حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹینلے ٹوسی،کیلسے گرامر،نکولا پالٹز،صوفیامائلز،جیک رینوراورٹی جے مائلر اہم کردارادا کررہے ہیں۔165ملین ڈالر کے بجٹ سے بننے والی ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت27جون کو امریکا اور10جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ ٹرانسفارمز:ایج آف ایکس ٹنکشن کا ورلڈ پریمئر19جون کو ہانگ کانگ میں منعقد کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.