تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:39

معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر آج 34 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

جیو نیوز - لاہور… معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر آج 34 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔اداکار، گلوکار، موسیقار، رائٹر اور پینٹر،علی ظفر کو ہر فن مولا کہا جائے تو غلط نا ہوگا، ڈراموں میں اداکاری کے بعد علی نے پاکستانی فلم شرارت سے اپنے سنگنگ کیرئیر کا آغاز کیا۔علی ظفر کے گانے چھنو نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اور یہیں سے ، ان پر بالی وڈ کے دروازے بھی کھل گئے۔پاکستان اور بھارت میں موسیقی اور اداکاری کے شعبے میں اپنی شاندار صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہت سے ایوارڈز حاصل کرنے والے علی ظفر کو گذشتہ سال ایشیا کا پْرکشش ترین مرد قرار دیا جاچکا ہے جبکہ 2012 میں انہیں بھارت کے معتبر ترین ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا ہے۔علی کی آنے والی فلموں میں کل دل، اور تیرے بن لادن کا سیکوئل شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.