تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:59

سپر ہٹ گیتوں کے خالق،موسیقار اے حمید کو بچھڑے 23 برس بیت گئے

جیو نیوز - لاہور…بے شمار سپر ہٹ گیتوں کے خالق،موسیقار اے حمید کو بچھڑے 23 برس بیت گئے۔ دلوں کو چھو جانے والی ان کی دھنیں آج بھی چاہنے والوں میں مقبول ہیں۔ شیخ عبدالحمید نے امرتسر میں موسیقی سے وابستہ گھرانے میں آنکھ کھولی۔ 1957 ء میں لالی وڈ کی فلم انجام سے کیرئیر کا آغاز کیا، پھر کئی فلموں کو سپرہٹ گیت دئیے۔سہیلی، رات کے راہی، یہ امن، سوہنی مہینوال اور آواز جیسی درجنوں فلموں میں اے حمید کے تخلیق کردہ گیت آج بھی سننے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔فلم توبہ کی قوالی لالی وڈ کی سپر ہٹ قوالیوں میں سے ایک ہے۔یہ بھی اے حمید کی تخلیق تھی۔اے حمید کے گیتوں کی تازگی اور مٹھاس آج بھی اْن کی میٹھی یادوں کو تروتازہ رکھے ہوئے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.