21 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:9
ہالی وڈ کامیڈی فلم" وِش آئی واز ہیئر" کاٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس…کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ فلم وِش آئی واز ہیئر 'Wish I Was Here'کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ڈبل فیچر فلمز کے تحت بننے والی اس فلم کو زیک براف نے ڈائریکٹ کیا ہے جسکی کہانی ایک ایسے اداکار کے گِرد گھوم رہی ہے جواپنے ڈوبتے کیرئیر کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے ساتھ ہی ساتھ مالی پریشانیوں کا شکار ہو کر اپنی فیملی کے گزر بسر کیلئے بھی جدو جہد میں مصروف ہوتا ہے۔بدلتے حالات اور مشکلات کے بڑھنے کیساتھ یہ شخص جہاں قریبی رشتوں کو کئی گنا مضبوط کردیتا ہے وہیں زندگی کے مختلف پہلوؤں کا بھی بغور جائزہ لیتا ہے۔سنسنی پر مبنی اس فلم میں ہالی وڈ کے معروف اداکار جِم پرسن ، کیٹ ہڈسن،ایشلے گرین ،میندی پیٹنکن اور ہدایتکار زیب براف اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔6ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی کامیڈی سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم رواں سال 18جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔