تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:30

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان دنیا کے دوسرے امیرترین اداکار

جیو نیوز - ممبئی…بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان دنیا کے دوسرے امیر ترین اداکار بن گئے۔کنگ خان 60ارب روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔وہ ڈون ہے، بازی گر ہے، بادشاہ ہے،وہ شاہ رخ خان ہے،دنیا کا دوسرا اور بالی وڈ کا سب سے زیادہ امیر ترین اداکار۔ایک میگزین رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مالیت چھ سو ملین ڈالرز،یعنی ساٹھ ارب پاکستانی روپوں کے برابرہے ۔کنگ خان سلور اسکرین کا کنگ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن اسکرین پر بھی راج کرتے ہیں۔ایک کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں ۔ٹاپ ٹین کی اس فہرست میں ٹام کروز تیسرے اور جانی ڈیپ چوتھے نمبر پر ہے،یعنی کنگ خان ،اب بھی بیسٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.