تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:0

ہالی ووڈ فلم" اَرتھ ٹو ایکو" کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈکی سائنس فکشن فلم" اَرتھ ٹو ایکو" کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ڈیو گرین کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے نوجوان گروہ پر مبنی ہے جنکے موبائل فون پر اچانک پُراسرار پیغامات وصول ہونا شروع ہوتے ہیں۔ان پیغامات کی کھوج لگانے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ موصول ہونے والے پیغامات دوسری دنیا کی مخلوق کے ہیں جو رابطے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اورموشن پکچرزکے تحت بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکار ٹوو ہالم،ایسٹرو،ریس ہارٹ وِگ اورجیسن گرے اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے۔سنسنی اور تھرل سے بھرپور سائنس فکشن ایڈونچر فلم رواں سال2جولائی کوسنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.