تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:40

فرانس میں ہونے والا 67واں کانز فلم فیسٹیول ختم ہوگیا

جیو نیوز - پیرس…فرانس میں ہونے والا 67واں کانز فلم فیسٹیول اپنے اختتام کو پہنچا۔فیسٹیول کا سب بڑا ایوارڈ ’پام ڈی اور‘ترک فلم ’ونٹر سلیپ‘ نے جیت لیا۔فلمی دنیا کا معتبر بین الاقوامی میلہ کانز فلم فیسٹیول 12 روز تک جاری رہا۔ اختتامی تقریب کی میزبانی اداکار لیمبرٹ ولسن نے کی۔ ترکی کی فلم ونٹر سلیپ نے 17 فلموں کو مات دے کر فیسٹیول کا سب سے بڑا اعزاز پام ڈی اور حاصل کیا۔ونٹر سلیپ کے ڈائریکٹر نوری جیلان نے یہ ایوارڈ ترکی کے نوجوانوں اور گذشتہ سال مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کے نام کیا۔فلم ونٹر سلیپ گھریلو کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک خاندان برف پوش پہاڑوں پر ہوٹل کا کاروبار چلاتا ہے۔کانز فلم فیسٹیول میں فوکس کیچر کے ڈائریکٹر بینیٹ ملر کو بہترین ڈائریکٹر ، برطانیہ کے ٹموتھی اسپال کو ’مسٹر ٹرنر‘ میں اداکاری پر بہترین اداکار اور جولیان مور کو مزاحیہ فلم ’میپس ٹو دی اسٹارز‘ میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.