25 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:0
ماہر ڈرائیور کی جانب سے ڈرفٹنگ کا شاندار مظاہرہ
جیو نیوز - نیو یارک…دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی انوکھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو دنگ کر دیتے ہیں۔اس ماہر ڈرائیور کو ہی دیکھ لیں جس نے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی مہارت سے ڈرفٹنگ کی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔اس بے مثال کارنامے کے دوران اگر ذرا سی بھی لاپرواہی ہوتی تو گاڑی الٹ بھی سکتی تھی لیکن اس شخص کو داد دینی پڑے گی جس نے ہچکچائے بغیر ہی مختلف مقامات پر اپنے فن کا مظاہرہ کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔