25 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:10
ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم "ٹری ہاؤس "کاٹریلر جاری
جیو نیوز - نیو یارک…این جی ٹی…ہالی وڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں دل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی نئی ہاررتھرل فلم" ٹری ہاؤس"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔مائیکل بارٹلیٹ کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہا نی ایک ایسے جنونی اور سرپھرے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جو ٹاؤن سے لوگوں کو اغواء کر کے درخت پر بنے ایک خوفناک گھر میں قید کر دیتا ہے جنہیں بعد ازاں وحشیانہ انداز میں قتل کردیتا ہے ۔ڈراؤنے مناظرسے بھرپور اس فلم میں اہم کردارجے مائیکل ٹراٹمین،ڈینا مالین، کلائنٹ جیمزاور ڈیرن کینیڈی ادا کر رہے ہیں جورواں سال کے آخرتک نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔