تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:50

معروف ہالی و وڈہیرو ڈینزل واشنگٹن کی نئی فلم’دی ایکیولائزر‘کاٹریلر ریلیز

جیو نیوز - لاس اینجلس …این جی ٹی… معروف ہالی وڈ ایکشن ہیرو ڈینزل واشنگٹن کی نئی سسپنس تھرل فلم’دی ایکیولائزر‘کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ہدایتکاراونٹونی فوکوا کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق انٹیلی جنس آپریشنل کمانڈر کے گرد گھوم رہی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد خاموشی اور سکون کی زندگی بسر کر رہا ہوتا ہے تاہم اپنی مغوی دوست کو بچانے کی خاطر اس کا واسطہ خطرناک روسی مافیا گینگ سے پڑجا تا ہے ۔ایلکس سسکن، جیسن بلومینتھن ، ڈینزل واشنگٹن، اسٹیو ٹرش اور زیک سینڈرکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈینزل واشنگٹن نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں فرنچ اداکارہ شلوئے گریس مورٹز، ملیسیا لیواورمارٹن کوسیک شامل ہیں۔50ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی سنسنی اور ایکشن سے بھرپور یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت 26ستمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.