تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:20

بالی ووڈ فلم”ہمپٹی شر ما کی دلہنیا“ کے پہلے ٹریلرکی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …با لی ووڈ میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنے فلمی کیرئیر کا دھماکے دار آغاز کر نے والے نو جوان اداکارہ عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی جوڑی ایک بار پھر رومانٹک کامیڈی فلم’ ہمپٹی شر ما کی دلہنیا‘ میں ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہے جس کے پہلے ٹریلر کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ اس فلم کو مایہ ناز ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جو ہر پروڈیو س کررہے ہیں جبکہ ششانک کھیتان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی محبت کرنے والے جو ڑے کے گر د گھو م رہی ہے جس میں عالیہ بھٹ ایک پنجابی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی۔عالیہ کی فلم ٹو اسٹیٹس اور ورون کی تو میرا ہیرو نے دھوم مچاکر انہیں رات ورات شہرت کی بلندیو ں پر پہنچا دیا ہے جن کی یہ رو مانٹک کامیڈی فلم اس سال11جولائی کو عام نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.