27 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:21
شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ائیر کے گانے انڈیا والے کی پہلی جھلک ریلیز
جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی…بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ہیپی نیو ائیر کا انتظار دنیا بھر میں مو جود ان کے کروڑوں مداحوں کو بے چینی سے ہے انہی مداحوں کی تسلی کیلئے فلم کے گانے" انڈیا والے" کی پہلی جھلک پیش کر دی گئی ہے۔اس فلم کی ہدایتکارہ فرح خان نے یہ جھلک ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں ہیپی نیو ائیر کا پورا گینگ اپنے لیڈر شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑا نظر آرہا ہے۔اس فلم میں شاہ رخ کی ہیروئن دپیکا پڈوکون ہیں جبکہ ابھیشک بچن ،سو نو سود ،بو من ایرانی اور بالی ووڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ کے چھوٹے بیٹے ویوان شاہ بھی جلوہ گر ہ ہو نگے جسے اس سال 23اکتوبر کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔