تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:21

اکشے اور سوناکشی کینئی فلم "ہالیڈے"کا نیاڈائیلاگ پرومو جاری

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی…کھلاڑی کمار اور دبنگ سوناکشی ایک بار پھر ساتھ، بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی نئی ایکشن تھرلر فلم ہالیڈے کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کا نیا ڈائیلاگ پرومو بھی جاری کردیا گیا ہے۔رائٹر وہدایتکار اے آر مرگادوس کی اس فلم میں اکشے اور سوناکشی کیساتھ ساتھ گوندا،فریڈی دارو والا اور ذاکر حسین اہم کردار ادا کررہے ہیں۔وپل شاہ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2012کی تامل بلاک بسٹر فلم تھپاکی کا ریمیک ہے جس کا میوزک مرگادوس نے خود معروف موسیقار پریتم کیساتھ ملکر ترتیب دیا ہے۔ایکش و تھرل سے بھرپور یہ فلم ہالیڈے ریلائنس اینٹرٹینمنٹ کے تحت رواں سال6جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.