29 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:11
فلم"میلفسنٹ"کے نئے کلپس جاری
جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی فلم میں اینجلینا وِلن بن گئیں۔ہالی ووڈ کی ایکشن ،ایڈونچر،ڈرامہ تھرلر فلم"میلفسنٹ"کے نئے کلپس جاری کردیے گئے ہیں جس میں اینجلینا جادوگرنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔بحیثیت پروڈکشن ڈیزائنر دو آسکر ایوارڈز جیتنے والے ہدایتکار رابرٹ اسٹارمبرگ کی یہ فلم افسانوی کہانیوں پرمبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں اینجلینا جولی سمیت ایلی فیننگ،شارلٹو کوپلے،برینٹن تھوائیٹس،میرانڈا رچرڈسن اور سیم رائلے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ڈون ہین اور جوئے روتھ کی پروڈیوس کردہ اس ایڈونچر فینٹسی فلم کی کہانی ڈزنی کلاسک سلیپنگ بیوٹی کی وِلن میلفسنٹ کے گرد گھومتی ہے جو دراصل ایک خوبصورت نوجوان لڑکی تھی تاہم جنگل میں اپنی پُرامن سلطنت کوحملہ آوروں سے بچاتے ہوئے دھوکا دہی اور غداری کے بعدپتھر دل بن جاتی ہے اورپھر سلطنت کے نئے بادشاہ کی بیٹی اروڑا پرجادو کردیتی ہے۔20کروڑ کے بجٹ سے بننے والی ایکشن وایڈونچرسے بھرپور یہ فلم میلفسنٹ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت رواں سال30مئی کوسینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔