29 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:52
بالی وڈ فلم ''مچھلی جل کی رانی ہے''،13 جون کو سینماوٴں کی زینت بنے گی
جیو نیوز - ممبئی…شیطانی قوتوں اور خوفناک مناظر سے بھر پور بولی وڈ فلم مچھلی جل کی رانی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے ،فلم کی کہانی ممبئی کے ایک جوڑے کے گرد گھومتی ہے،جو ایک پارٹی سے لوٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہو جا تا ہے اور اس کے بعد ہی عجیب وغریب واقعات کا نہ ختم ہونے والے سلسلہ شروع ہو تا ہے،مچھلی جل کی رانی ہے،13 جون کو سینماوٴں میں پیش کی جائے گی۔