تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:52

ہالی ووڈ فلم"دی بک آف لائف"کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈفلم دی بک آف لائف کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جارج گوٹریز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی منولو نامی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دل کی بات ماننے اور اپنے خاندان کی توقعات پر پورا اترنے کے درمیان پھنس کر رہ جاتا ہے۔ فلم میں اپنی پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں چننگ ٹیٹم،زوئے سلڈانہ،ڈیاگو لیونا،کرسٹینا اپلیگیٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔آرون برجر کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم سترہ اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.