تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:42

رانی مکھرجی کی نئی ڈرامہ فلم’مردانی‘ کا پہلا پوسٹرجاری

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی رانی اب پولیس افسر کے روپ میں ایک بار پھر بالی ووڈ فلموں میں اینٹری دینے کو تیار ہیں۔رانی مکھرجی کی نئی ڈرامہ فلم’مردانی‘کا پہلا پوسٹر منظرعام پر آگیاہے۔ہدایتکار پردیپ سرکار کی اس فلم میں رانی مکھرجی ممبئی کرائم برانچ یونٹ کی پولیس افسر شیوانی شیواجی رائے کا کردار نبھارہی ہیں۔رانی مکھرجی کے شوہر ادیتا چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں رانی کیساتھ جیسو سین گپتا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ڈرامہ اور ایکشن لیے یہ فلم مردانی یش راج فلمز کے بینر تلے22اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.