تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2014
وقت اشاعت: 8:13

گلوکار جیمز براؤن کی زندگی پر مبنی ڈرامہ فلم "گیٹ آن اَپ" کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…اپنی لاجواب گائیکی اور بے مثال موسیقی سے لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنے والے معروف امریکی سنگر جیمز براؤن کی زندگی پربننے والی نئی ڈرامہ فلم "گیٹ آن اَپ " کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکارٹیٹ ٹیلر کی اس بائیو پک فلم میں ایک غریب امریکی بچے کا گلوکار بننے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے سفر میں پیش آنے والے نشیب و فراز کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔یونیورسل پکچرز کے تحت مکمل ہونیوالی ڈرامہ سے بھرپور اس فلم میں منفرد اسٹائل کے مالک آنجہانی سنگر جیمز براؤن کاکردارچیدویک باس مین نے ادا کیا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نیلسن ایلس اورٹیکا سمپ ٹراہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ برائن گریزر، مائیک جیگر اور وکٹوریہ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس میوزیکل ڈرامہ فلم کویکم اگست سے سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.