3 جون 2014
وقت اشاعت: 6:4
رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی نئی ڈرامہ فلم جگا جاسوس کی پہلی جھلک ریلیز
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار بالی ووڈ کی جو ڑی رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی نئی تھر لر ڈرامہ فلم جگا جاسوس کی پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی ہے۔ہدایت کار انو راگ باسو کی اس جاسوسی فلم میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف مر کزی کر داروں میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ کا بھی جنوبی افریقہ میں با قاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس فلم کی پہلی جھلک بھی مدا حوں کیلئے پیش کر دی گئی ہے جس میں رنبیر ایک لمبا سا کو ٹ پہنے کلین شیو ہیں جبکہ کترینہ بالوں کوسمیٹے آنکھوں پر نظر کا چشمہ لگائے جاسوسی کے مکمل مو ڈ میں ایکشن میں ہیں۔اس سے قبل یہ جوڑی عجب پریم کی غضب کہانی اور راج نیتی میں بھی ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں جو کہ با کس آفس پر کامیاب فلمیں ثابت ہو ئیں تھی۔