3 جون 2014
وقت اشاعت: 6:14
بیٹ مین کی نئی ویڈیو گیم "بیٹ مین؛ آرکھم نائٹ "کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…ہالی وڈ کے معروف سپر ہیرو کردار بیٹ مین کے اَن گنت مدا حوں کیلئے خوشخبری ہے کہ کئی دہائیوں سے اپنے چاہنے والوں کے دِلوں پر راج کرنیوالے اس کردار پر مبنی نئی ویڈیو گیم " بیٹ مین؛آرکھم نائٹ " کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ وارنر بروس گیمز کے تحت تیارہونے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس ویڈیو گیم میں بیٹ مین سیریز کی گزشتہ گیمز سے زیادہ خطرناک مشن موجود ہیں جنہیں بیٹ مین بہادری سے انجام دیتا نظر آئے گا۔ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ویڈیو گیم شائقین وِنڈوز پی سی سمیت Xbox One اور پلے اسٹیشن فور پر بھی باآسانی کھیل سکتے ہیں جو14اکتوبرکو لانچ کر دیا جائے گا۔