5 جون 2014
وقت اشاعت: 6:55
ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم "دی گیور"کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
جیو نیوز -
نیویارک… این جی ٹی…بیسٹ سیلنگ ناول کی کہانی سے ماخوذہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم دی گیور کانیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم کی کہانی مشہور ناول نگار لوئس لاریزکے دی گیور نامی ناول پر مبنی ہے جو ایک سولہ سالہ لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے یادوں کی وصولی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔معاشرے کے ہر فرد کے مخصوص کردار کو اجاگر کرتی اس فلم کے ہدایت کار فلپ نوائس ہیں جبکہ جیف بریجس فلم کی پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھاتے نظر آئینگے۔فلم کے دیگر اداکاروں میں برینٹن تھوائٹس،ماریل اسٹریپ،اودیہا رش اور ٹیلر سویفٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔برطانیہ اورجنوبی افریقہ میں فلمائی گئی یہ فلم 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔