تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 7:17

فلم ’’اسٹیپ اَپ آل اِن‘‘ 25 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جیو نیوز - لاس ایجنسل......ڈانس کے متوالوں کے لیے ہالی وڈ کی مقبول فلم ’’اسٹیپ اَپ ‘‘ سلسلے کی نئی تھری ڈی فلم ’’ اسٹیپ اَپ آل اِن‘‘کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ 2006 میں ہالی وڈ کے فلور پر ڈانس کا کمال دکھانے والی بلاک بسٹر فلم ’’اسٹیپ اَپ‘‘ سلسلے کی یہ پانچویں فلم ہے۔ میوزک کی بیٹ پر تھرکتے ماہر ڈانسرز پر مبنی اس فلم کی کہانی بھی ڈانس کے شوقین نوجوانوں کی ہے، جو ایک ڈانس مقابلے میں حصہ لینے پہنچتے ہیں اور اپنی لاجواب پرفارمنس سے دیگر گروپوں کو زیر کردیتے ہیں۔ ٹِرش سائی Trish Sie کی ہدایات میں بننے والی رومینٹک ڈراما فلم ’’اسٹیپ اَپ آل اِن‘‘ 25 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.