تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 جون 2014
وقت اشاعت: 13:7

بالی ووڈ فلم’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘کے نئے گانےکی وڈیوریلیز

جیو نیوز - ممبئی ...این جی ٹی ...اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے اسٹوڈنٹ ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی جوڑی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم"ہمپٹی شرما کی دلہنیا"کے گانے"سیڑڈے سیڑڈے"کی وڈیوجاری کردی گئی ہے۔ گانا اندیپ بخشی اور ریپ سنگر بادشاہ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں ورون اور عالیہ کلب میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جسے احمد خان نے کوریو گراف کیا ہے۔نئے ہدایتکار ششانک کھیتن کی اس فلم میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کیساتھ سدھارتھ شکلا اور آشوتوش رانا اہم کردار کررہے ہیں۔ فلم دھرما پروڈکشنزکے تحت 11جولائی کو سنیما گھروںکی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.