14 جون 2014
وقت اشاعت: 9:39
کنگز الیون پنجاب کی پریتی زنٹا کا نیس واڈیا پر ہراساں کرنے کا الزام
جیو نیوز - ممبئی......انڈین پریمیئرلیگ کو ایک اوراسکینڈل کاسامنا ہے.کنگز الیون پنجاب کی پریتی زنٹا نے شریک مالک نیس واڈیا پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ اور کنگز الیون پنجاب کی مالکن پریتی زنٹا نے اپنے پارٹنر نیس واڈیاکیخلاف ہراساں کرنےکی درخواست عدالت میں دائرکردی ہےجس میں پریتی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیس واڈیانے30مئی کو وانکھیڈےاسٹیڈیم میں انھیں ہراساں کیا۔انہیںدھمکیاں اور گالیاں بھی دیں،ان الزامات کے جواب میں نیس واڈیا کا کہنا ہے کہ پریتی زنٹاکےالزامات بےبنیاد ہیں اور انہیں ان الزامات سے شدید ذہنی صدمہ پہنچاہے۔