16 جون 2014
وقت اشاعت: 7:32
ہالی ووڈ فلم" ٹیمی" کاٹریلر جاری کر دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک..... این جی ٹی..... کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم ٹیمی کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔وارنر بروس کے تحت بننے والی اس فلم کو بین فیلکن نے ڈائریکٹ کیا ہے جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی زندگی خوش و خرم انداز میں گزار رہی تھی لیکن ایک دن اچانک اسکی نوکری اس سے چھن جاتی ہے اور حالات مکمل طور پر تبدیل ہو جاتے ہیں۔ ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملیسا میکارتھی کی کوپروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار بھی وہ خود ہی نبھا رہی ہیں جنکے علاوہ سوسن سیرنڈن، ڈین ایکروئیڈ،ایلیسن جینی اورکیتھی بیٹس اہم کرداروں میں جلوئہ گرہونگے جبکہ کامیڈی سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم رواں سال 4جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔