تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 جون 2014
وقت اشاعت: 19:22

سلمان کرینہ پھر ساتھ، فلم شدھی میں ساتھ جلوہ گر ہونگے

جیو نیوز - ممبئی......این جی ٹی...... دبنگ سلمان خان اور بیبو کر ینہ کپورخان ایک بار پھر بڑی اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔باڈی گارڈ جیسی سپر ہٹ فلم دینے کے بعد یہ خان جو ڑی ایک بار پھر ہدایت کار و پروڈیو سر کرن جو ہر کی آنے والی نئی فلم شدھی میں ایک دوسرے کے ہیرو ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں گے۔کرینہ کپور کرن جوہر کی فلموں میںکام کر تی ہی رہتی ہیں لیکن سلمان خان بطور ِ ہیرو پہلی مر تبہ اپنے فلمی کئیرئیرمیں کرن جو ہر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اس فلم میں سلمان سے پہلے ریتک روشن کو کر ینہ کے مدِ مقابل سائن کیا گیا تھا لیکن ریتک نے ذاتی وجوہات کی بناء پراس فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.