16 جون 2014
وقت اشاعت: 20:32
ڈمب اینڈ ڈمبر کے سیکوئل" ڈمب اینڈ ڈمبر ٹو" کا پہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - لندن......این جی ٹی.....جم کیری کی1994ء کی بلاک بسٹر روڈ بڈی کامیڈی فلم ڈمب اینڈ ڈمبر کے سیکوئل" ڈمبر اینڈ ڈمبر ٹو "کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار جوڑی بوبی اور پیٹر فریلی کی اس فلم میں جم کیری کیساتھ ایک بار پھر جیف ڈینیلز مرکزی کردار میں موجود ہیں جبکہ لوری ہولڈن،کیتھلین ٹرنراور جنیفر لارنس بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔چارلس بی ویزلر،جوئے میک فارلینڈ اور رضا عزیز کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ فلم کے سیکوئل کی کہانی 20سال آگے بڑھنے کے بعد دوبارہ دونوں بیسٹ فرینڈز ہینری اور لولائیڈ کے گرد گھوم رہی ہے جو ہیری کی گمشدہ بیٹی کی تلاش میں ہیں۔35ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی یہ فلم ڈمب اینڈ ڈمبر ٹو یونیورسل پکچرز کے تحت رواں سال۱14نومبر کو امریکااور19دسمبر کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔