17 جون 2014
وقت اشاعت: 5:42
ہالی ووڈ فلم ڈیلیور اس فرام ایول کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا
جیو نیوز - نیویارک..... این جی ٹی..... خوف،دہشت اور سنسنی سے بھرپور جرائم کی عکاسی کرتی ہالی ووڈ فلم ڈیلیور اس فرام ایول کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ہدایتکار اسکاٹ ڈیرکسن کی اس فلم میں ایرک بانا اور اولیویا من مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں ایجگر رامیریز،جول میک ہیل،ڈورین میسک اور ویلنٹینا رینڈن شامل ہیں۔ جیری برکھ مر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جس کے مذہبی عقائد کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جاتا ہے۔رونگٹے کھڑے کر دینے والے مناظر پر مبنی یہ فلم 2جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔