17 جون 2014
وقت اشاعت: 8:12
ہالی وڈ کی نئی سسپنس ڈرامہ فلم" فرنٹیرا"کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک.....ہالی وڈ کی نئی سسپنس ڈرامہ فلم" فرنٹیرا"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکار مائیکل بیری کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی صحرا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونیوالی ایک خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے بعد دومختلف خاند ن بری طرح متاثر ہوتے ہیں جبکہ پولیس موقع پر موجودایک بے قصور نوجوان کو قاتل تسلیم کر کے حراست میں لے لیتی ہے۔ ڈرامے اور ٹریجڈی سے بھرپور اس فلم میںمرکزی کردار ہالی وڈ اداکار مائیکل پینا نے نبھایا ہے جن کے علاوہ ایڈ ہیرس، ایوا لونگوریااورایمی میڈیگن اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔ایلیکس ویدریل اور مائیک ویدریل کی پروڈیوس کردہ یہ فلم منگولیا پکچرز کے تحت 31جولائی کو سنیما گھروں میں نمایش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔