19 جون 2014
وقت اشاعت: 5:23
نئی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم "جرسی بوائز"کے کلپس جاری
جیو نیوز - نیویارک......وارنر بروس پکچرز کے تحت بننے والی ہالی وڈ کی نئی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم "جرسی بوائز" کاسنسنی سے بھرپور کلپس ریلیز کر دئیے گئے ہیں ۔ہالی وڈ ہدایتکارکلائینٹ ایسٹ وڈ کی اس فلم کی کہانی 1960کے ایک ایسے میوزیکل راک بینڈ پر مبنی ہے جنہیں اپنے کیرئیر کے شروعات میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم مستقل محنت، لگن اور کوشش کے بعد ایک دن یہ بینڈ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے۔گراہم کنگ ، رابرٹ لورینزاور کلائینٹ ایسٹوڈکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میںہالی وڈ اداکارجان لوئیڈ ینگ،ایرک برجن،مائیکل لیمینڈا،کرسٹوفر واکن اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہو رہے ہیں۔75ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 20جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔