تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 جون 2014
وقت اشاعت: 6:54

فلم "ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس"کا فائنل ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک...... این جی ٹی...... ہالی ووڈ کی2011ء کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس کے سیکوئل "ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس"کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار میٹ ریوز کی اس فلم میں اینڈی سرکیس،گیری اولڈ مین،جیسن کلارک اور کیری رسل اہم کردارادا کررہے ہیں۔پیٹر چرنن اور ڈائیلان کلارک کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کس طرح جینیاتی تجربات کے ذریعے بن مانس خطہِ ارض کی سب سے ذہین ترین مخلوق بن کر دنیا پر اپنی حکمرانی ثابت کرنے لگتے ہیں۔12کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن فلم ٹوئنٹیتھ سینچری فوکس کے تحت رواں سال11جولائی کوامریکی جبکہ17جولائی کو برطانوی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.