21 جون 2014
وقت اشاعت: 8:14
نئی ڈرامہ فلم"دی جج"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا
جیو نیوز - نیویارک......ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار رابرٹ ڈائونی جونیئر اور رابرٹ ڈووَل کی نئی ڈرامہ فلم"دی جج"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار ڈیوڈ ڈوبکن کی اس فلم میں رابرٹ ڈائونی جونیئر اور رابرٹ ڈووَل کیساتھ ویرا فارمیگا،ونسٹ ڈی اونوفریو،جیریمی اسڑانگ،سارہ لنکاسٹراور بلہ باب تھارنٹن اہم کردار ادا کررہے ہیں۔سون ڈائونی اور ڈیوڈ ڈوبکن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک وکیل ہینک پامر کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی والدہ کی آخری رسومات کیلئے آبائی قصبے پہنچاہے اور ہینک پامرکے والد( قصبے کے جج )پر اُنکے قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سسپنس اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم دی جج وارنر برادرز کے تحت10اکتوبر کو امریکا اور17اکتوبر کو برطانوی سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔