تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 جون 2014
وقت اشاعت: 19:25

’’تھنک لائیک اے مین ٹو‘‘ نے تین کروڑ ڈاکر کما کر پہلے نمبر پر

جیو نیوز - لاس اینجلس........اس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر فلم سیکولز چھائے رہےاس ہفتے نارتھ امریکن باکس آفس پر فلم سیکولز چھائے ہوئے ہیں، لیکن سب سے اُوپر فلم’’تھنک لائیک اے مین ٹو‘‘رہی۔ ’’تھنک لائیک اے مین ‘‘ کا سیکول ’’تھنک لائیک اے مین ٹو‘‘ریلیز ہوتے ہی تین کروڑ ڈاکر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔فلم میں اس بار تمام جوڑے لاس ویگس میں ایک شادی کی تقریب کے لیے جمع ہوتے ہیں مگر وہاں ان کے سارے پلان چوپٹ ہوجاتے ہیں۔دوسرے نمبر پر 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا بزنس کرنے والی فلم ’’ ٹوئنٹی ٹو جمپ اسٹریٹ‘‘ ہے۔یہ فلم 2012 کی بلاک بسٹر فلم’’ٹوئنٹی ون جمپ اسٹریٹ ‘‘ سلسلے کی دوسری فلم ہے جس میں دو پولیس والے ایک کیس کی تفتیش کے لیے خفیہ طور پر کالج جاتے ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں Jonah Hill، Channing Tatum اور Ice Cube شامل ہیں ۔تھری ڈی انیمیٹڈ فلم ’’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو‘‘تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔2010کی کامیاب فلم ’’ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن ٹو‘‘کے اس سیکول نے اس ہفتے 2 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.