27 جون 2014
وقت اشاعت: 23:17
ایڈونچر فلم جیوپٹرایسینڈنگ کا سنسنی خیزٹریلر جاری کر دیا گیا
جیو نیوز - نیو یارک .....این جے ٹی .....ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈکی سائنس فکشن ایکشن فلم جیوپٹرایسینڈنگ کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔اینڈی وچوئسکی اور لانا وچوئسکی کی مشترکہ ڈائریکشن میںبننے والی اس فلم کی کہانی خود کو عام سی انسان تصور کرنیوالی غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسکی تاریخِ پیدائش کی اہمیت کی وجہ سے اُسے یونیورس کا اگلا لیڈر منتخب کرلیا جاتا ہے۔ اس بھاری ذمہ داری کے بعد لڑکی کا سامنادوسرے سیارے سے آنیوالے ایک ایسے طاقتور شخص سے ہوتا ہے جو اُسے قتل کرکے تمام تر طاقت ہتھیانا چاہتا ہے ۔گرانٹ ہِل،اینڈی اور لانا وچوئسکی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکارہ مِلا کیونس اورمعروف اداکار شیننگ ٹیٹم نے نبھایاہے جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میںایڈی ریڈمین،شین بیم،ڈوگلز بوتھ اور جیمز ڈیگری شامل ہیں۔وارنر بروس پکچرزکے تحت مکمل ہونیوالی مار دھار کے مناظر سے بھرپور سائنس فکشن فلم جیوپٹرایسینڈنگ آئندہ برس 6فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔