تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 جون 2014
وقت اشاعت: 23:27

دنیا کی سب سے بڑی سمندری مشقیں امریکی ریاست ہوائی میں شروع

جیو نیوز - ہونولولو........ دنیا کی سب سے بڑی سمندری مشقیں امریکی ریاست ہوائی میں شروع ہو گئیں۔ان مشقوں میں چین بھی پہلی بار حصہ لے رہا ہے۔ رم پیسیفک مشقیں دنیا کی سب سے بڑی سمندری مشقیں ہیں۔ ہوائی کے جزیرے کے نزدیک شروع ہو نے والی ان مشقوں میں 20سے زائد ملک اور سیکڑوں ایئر کرافٹ، بحری جہاز اور آبدوزیں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشقیں سمندری حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ایک منفرد تربیتی موقع فراہم کریں گی،چین اور برونائی بھی رم پیسیفک مشقوں میں پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔چینی بحریہ نے اپنے جہاز ان مشقوں میں حصہ لینے کیلئے بھیج دیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.