27 جون 2014
وقت اشاعت: 23:47
نیویارک:ٹرانسفارمر فلم کا ہیروانتشار پھیلانے کے الزام میں گرفتار
جیو نیوز - نیویارک.......ٹرانسفارمر فیم!! امریکی اداکار Shia LaBeouf کو نیویارک میں اسٹیج شو کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ نیویارک پولیس کے مطابق Shia LaBeouf کو تھیٹر میں شو کے دوران سگریٹ پینے اور انتشار پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ 28سالہ اداکار پر مجرمانہ طرز عمل اور غیر مناسب روئیے کا الزام عائد کیا گیا ،فلموں اور ٹی وی شوز کے اداکار اور ہدایتکار Shia LaBeouf نے ٹرانسفارمر سیریز سے شہرت حاصل کی۔