28 جون 2014
وقت اشاعت: 0:7
بلاک بسٹر ہالی وڈایکشن فلم دی ایکسپینڈیبلز3 کانیاٹریلرجاری
جیو نیوز - 2012ء کی بلاک بسٹرہالی ووڈ ایکشن فلم دی ایکسپینڈیبلز2 کے سیکوئل "دی ایکسپینڈیبلز3ـ"کانیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔اس فلم میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے ایکشن ہیرو کام کررہے ہیں جن میںسلوسٹر اسٹالون کے علاوہ آرنلڈ شیوارزنیگر، جیٹ لی، جیسن اسٹیتھم ،انٹونیو بینڈریاس،میل گبسن،ویزلے اسنائپس،ٹیری کریوز اور ہیریسن فورڈ شامل ہیں۔دی ایکسپینڈیبلز سلسلے کی تیسری فلم کا اسکرین پلے سلویسٹر اسٹالون نے کریٹن روتھن برجر اورکیٹرن بینڈیکٹ کیساتھ مشترکہ طور پر تحریر کیا ہے جسکی کہانی دی ایکسپینڈیبلز گروہ تخلیق کرنے والے بارنی(سلویسٹر)اور کونراڈاسٹون بینکس(میل گبسن)کے گرد گھومتی ہے جو اپنے علیحدہ گروپس کیساتھ ایک دوسرے کے مدِ مقابل آگئے ہیں۔ایکشن سے بھرپور ایکسپینڈیبلز سلسلے کی تیسری فلم دی ایکسپینڈیبلز تھری لائنز گیٹ کے تحت رواں سال15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔