تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:57

اکشے اور ابھیشک 12 سال کے بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

جیو نیوز - ممبئی .....این جی ٹی .....بالی ووڈ فلم ہائوس فل کی سیریز کے تیسرے حصے ہائوس فل تھری میں ہدایت کار ساجد خان نے نئی جوڑی متعارف کر واتے ہوئے اکشے کمار کے ساتھ ابھیشک بچن کو بھی کاسٹ کر لیا ہے۔ہائوس فل اور ہائوس فل ٹو باکس آفس میں کامیاب فلمیں ثابت ہوئی تھی جن کے بعد پروڈیوسر ساجدنڈیا ڈوالا نے تھری بھی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی فی میل کاسٹ کے بارے میں فیصلے کیے جارہے ہیں۔فلم کے دو اہم مر کزی کر داروں کیلئے اکشے کمار اور ابھیشک بچن کا فیصلہ ہو چکا ہے جو آخری مر تبہ بارہ سال قبل2002 میں فلم" ہاں میں نے بھی پیار کیا" میں کرشمہ کپور کے ساتھ جلوہ گر ہو ئے تھے۔اس فلم میں اکشے اور ابھیشک کے ساتھ رتیش دیش مکھ کا نام بھی فائنل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.