2 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:47
ہالی ووڈ فلم "دی ویڈنگ رِنگر" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا
جیو نیوز - نیویارک.... این جی ٹی.... ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم "دی ویڈنگ رِنگر "کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجیریمی گیرلک کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی شادی سے قبل اس کے دوست اپنی بیوقوفیوں کے باعث ایسی مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں کہ اس کی شادی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ ایڈم فیلڈ اوروِل پیکر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار کیون ہارٹ اور جوش گیڈ نبھا رہے ہیںجن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیلی کائوسو، ایفیون کروکیٹ اوراولیویا ٹربلے شامل ہیں۔سنسنی ، ایڈونچراور کامیڈی سے بھرپور ہلکے پھلکے رومانس کا تڑکا لئے یہ فلم آئندہ برس 16جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔