2 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:57
ٹام کروز3جولائی کو اپنی 52 ویں سالگرہ منارہے ہیں
جیو نیوز - نیویارک.....این جی ٹی......ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز تین جولائی کو اپنی 52ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ فلم ٹاپ گن سے شہرت پانے والے اداکار ٹام کروز 3 جولائی 1962 کو نیویارک میں پیدا ہوئے، وہ اب تک 39 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر آسکر سمیت کئی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔انیس برس کی عمر میںہالی ووڈ فلم دی اینڈ لیس لو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ٹام کروز کی فلمی زندگی ہو یا ان کی ذاتی زندگی وہ ہمیشہ سے ہی ہیڈ لائنز میں ہی رہے ہیں۔1996 میں ٹام کروز کی شہرہ آفاق فلم مشن امپاسبل نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور 64 ملین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کر کے کئی ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔ ٹام کروز کی 2005 کی شاہکار فلم وار آف دی ورلڈز نے 230 ملین ڈالر سے زائد کمائی کر کے خوب شہرت سمیٹی۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلمـ" ایج آف ٹومارو" میں مرکزی کردار نبھانے والے ٹام کروز فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔