تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:33

ہالی ووڈفلم "بیفور آئی گو ٹو سلیپ"کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک...... این جی ٹی...... صفِ اول کی ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین اور اداکار کولن فرتھ کی تھرل سے بھرپور نئی مسٹری فلم"بیفور آئی گو ٹو سلیپ"کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ سنسنی سے بھرپور یہ فلم معروف انگلش رائٹر ایس جے واٹسن کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے جسے رووان جوفی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اہم کرداروں میں نکول کڈمین اور کولن فرتھ کے علاوہ مارک اسٹرونگ، اینی میری ڈف اور چارلی گارڈنر شامل ہیں۔ایوی لرنر، ایوا مارشل اورمارک گِل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ماضی میں تکلیف دہ حادثے کا شکار ایک ایسی خاتون پر مبنی ہے جو صدمے کے نتیجے میں کچھ بھی یاد رکھنے کے قابل نہیں رہتی تاہم غیر شعوری طور پر کچھ واقعات یاد آنے پر خطرناک نفسیاتی کیفیت کا شکار ہو جاتی ہے۔ سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی اس تھرلنگ فلم کو 12ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.