4 جولائی 2014
وقت اشاعت: 14:43
بالی ووڈکامیڈی فلم’اٹس اینٹر ٹینمنٹ‘کاڈائیلاگ پرومو جاری
جیو نیوز - ممبئی .....اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم’اٹس اینٹر ٹیمنٹ‘کے ٹریلر اور گانوں کے بعد ڈائیلاگ پروموز جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار ساجد فرہاد کی اس فلم میں اکشے کمار کے مد مقابل تمنا بھاٹیہ مرکزی کردار کررہی ہیں جبکہ متھن چکربرتی،پرکاش راج،سونو سوڈ اورجانی لیوربھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔میوزک موسیقار جوڑی سچن جگر نے ترتیب دیا ہے۔پروڈیوسر رمیش ایس تورانی کی اس فلم کی کہانی قسمت کی بدولت راتوں رات امیر بن جانے والے اکہل(اکشے)کے گرد گھومتی ہے جسکی تمام دولت ایک کتے کو منتقل کردی جاتی ہے اور اب وہ اپنی دولت واپس حاصل کرنے کیلئے کتے سے نبرد آزما ہے۔کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور یہ فلم اٹس اینٹرٹینمنٹ رواں برس ممکنہ طور پر عید کے موقع پر8اگست کوسینما گھروں کی زینت بنے گی ۔