تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 جولائی 2014
وقت اشاعت: 15:33

علن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

جیو نیوز - کراچی .....ممتاز لوک گلوکار علن فقیر کو مداحوں سے جداہوئے 14 برس بیت گئے۔ان کی صوفیانہ گائیکی آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔علن فقیر پاکستان کی لوک موسیقی کے نمائندہ فنکار تھے ،کہتے ہیں پاکستان نے اتنا سُریلا لوک فنکار پیدا نہیں کیا،شاہ لطیف کی کافی میں اُن کا فن عروج پر نظر آتا تھا۔علن فقیر کی دل سے نکلی کافی کی آوز سننے والے کو دل میں اترتی محسوس ہوتی ۔علن فقیر کے لوک گیتوں میں سندھ کی خوشبو محسوس ہوتی تھی۔بے خودی اور سرشاری میں گائے ہوئے اُن کے مختلف زبانوں کے گیت زبان زدِ عام ہوئے اور اوطاقوں ،میلوں اور گھریلو محافل میں گائے جاتے ہیں ۔ 1932 میں جامشورو میں پیدا ہونے والے علن فقیر کا اصل نام علی بخش سندھی تھا۔ اپنے میٹھے سُروں سے دل موہ لینے والے لوک فنکار کو 1980 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔4 جولائی 2000 کو اِس بڑے فنکار کا انتقال ہوگیا،لیکن ان کے چاہنے والے آج بھی ان کے گیتوں ،کافیوں اور ملی نغموں کے دیوانے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.